موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی کالجوں اور سکولوں میں طلبہ کی حاضری کم رہی
لاہور (لیڈی رپورٹر) موسم سرماکی تعطیلات ختم ہوجانے کے باوجود دوسرے روز بھی شہرکے خواتین کالجوں اور گرلز سکولوں میں حاضری معمول سے خاصی کم رہی۔ تاہم اساتذہ کی حاضری کی شرح طالبات کے مقابلے میں بہتررہی۔ اساتذہ کاکہناتھاکہ پیرسے طالبات کی حاضری معمول کے مطابق ہوگی۔ واضح رہے کہ نجی تعلیمی ادارے بھی پیرچارجنوری سے ہی کھلیں گے۔