پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے: ثروت قادری

03 جنوری 2016
پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے: ثروت قادری

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے تناسب کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمیت میں 15روپے کمی ہونی چاہیے۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے ،ملک سے مایوسی اور انتہا پسندوں کو ختم کرنا ہے تو عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ داعش دہشت گرد تنظیم ہے اس کا وجود ملک میں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کاروں کو سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے، حکومت داعش اور طالبان کے ساتھ کالعدم تنظیموں پر گہری نظر رکھے۔ حکومت محب وطن امن پسند قوتوں کو آگے لاکر دہشتگردی اور انتہاپسندی کیلئے موثر اقدامات کرے۔