تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کریک ڈائون جاری رکھا جائے: ڈی سی او
لاہور (خبرنگار) ضلعی حکومت نے شہر میں بڑھتی تجاوزات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹائونز کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق گلبرگ ٹائون انتظامیہ نے ماڈل ٹا ئون میں کا رروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔راوی ٹائون انتظامیہ نے بیگم کوٹ چوک، پرانا راوی پل، بادامی باغ ،نشترٹا ئون انتظامیہ نے فیروزپور روڈ، عزیز بھٹی ٹا ئون انتظامیہ نے ہربنس پورہ اورجو ڑے پل میں کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔