پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 53 انچ لمبے سینگوں والا مارخور پکڑا گیا

03 جنوری 2016
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 53 انچ لمبے سینگوں والا مارخور پکڑا گیا

لاہور (پ ر) پاکستان کے مشہور شکاری ہشام اسامہ خان نے ہنزہ وادی سے 3464.5 میٹر بلندی پر ایک پہاڑی بکرا (مارخور) پکڑا ہے جس کے سینگوں کی لمبائی 53 انچ ہے۔ پاکستان اور گلگت بلتستان میں اس سے پہلے کبھی اتنے بڑے سینگوں والا مارخور نہیں دیکھا گیا۔ ہشام اسامہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ دنیا بھر میں اتنے بڑے سینگوں والا پہلا مار خور ہو۔