پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس، 11 جنوری کو بلاول بھٹو زرداری کے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے11 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میںمنظور احمد وٹو کے علاوہ سردار لطیف خان کھوسہ، جہانگیر بدر، خرم لطیف کھوسہ، خرم جہانگیر وٹو ایم پی اے شریک ہوئے اس موقع پر پیر مسعود احمد چشتی صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے اُن کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی کی لاہور ہائیکورٹ بار میں آمد اور خطاب بارے میں تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔