سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج 2 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

03 جنوری 2016

اسلام آباد(آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرآج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عادل الجبیر دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ سعودی قیادت میں بننے والی فوجی اتحاد میں شمولیت کے معاملات پر بھی بات ہوگی۔