چینی اور پاکستانی بحری افواج کی شنگھائی کے قریب جنگی مشقیں

03 جنوری 2016

شنگھائی (صباح نیوز) چین کی مشرقی سمندری حدود میں پاکستان اور چین کی بحری افواج نے مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں۔ مشقوں میں پاکستان کے دو جنگی بحری جہازوں شمشیر اور نصر نے حصہ لیا۔ کموڈور بلال عبدالناصر کی سربراہی میں پاک بحری کا دستہ پیر کو شنگھائی پہنچا تھا جہاں اسکا شاندار استقبال کیا گیا۔