امریکی مسلمان ملک چھوڑ دیں یا پھر جہاد کریں: الشباب کی ویڈیو پر دھمکی

03 جنوری 2016

موغادیشو (صباح نیوز) صومالیہ میں الشباب نے دہشت گرد بھرتی کرنے سے متعلق ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں امریکی پولیس شوٹنگ کے واقعات اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو امریکہ میں داخل نہ ہونے کے مطالبے کی نشاندہی کی گئی ہے۔حامیوں کو جھاد کی ترغیب دی گئی ہے یہ ویڈیو گزشتہ روز جاری کی گئی۔ کہا گیا امریکی مسلمان ملک چھوڑ دیں یا پھر جہاد کریں اس میں پہلی بار امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہ قرار دیئے گئے اس گروہ نے ٹرمپ کے بیان یا امریکہ کے دیگر معاملات کو پیش کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعے حامیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔