قیامِ امن کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے: پوپ فرانسس،سال نو پر پیغام
ویٹیکن (اے پی پی) پوپ فرانسس نے اپنے سالِ نو کے پیغام میں قیامِ امن کی مزید کوششوں کے لیے زور دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف جنگ ہی نہیں بلکہ بے حسی بھی امن کی دشمن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لا تعلقی کے اس رجحان کو ختم کرنے کے بعد ہی دنیا کو منصفانہ بنایا جا سکتا ہے۔