آپریشن دہشت گردوںکیلئے عذاب: فاٹا کا 98.5 فیصد آزاد کرالیا: سکیورٹی ذرائع

03 جنوری 2016

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کیلئے مسلسل عذاب بن گیا ہے، فاٹا کا ساڑھے 98 فیصد علاقہ دہشت گروں سے پاک کرا لیا گیا ہے، فورسز نے دہشت گروں کے 436 منصوبے ناکام بنا دیئے، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے 27 ہزار 530 خاندان اپنے گھروں کو لوٹ گئے، نومبر 2016ء کے اختتام تک تمام متاثرین کو گھروں کو بھیج دیا جائیگا۔ ایک نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے آپریشن ضرب عضب سے متعلق 2015ء کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے متصل 1.5 فیصد حصے میں آپریشن جاری ہے۔