ترکی امریکہ کے تعاون سے شام میں فوج اتار سکتا ہے: امریکی ادارہ

03 جنوری 2016

واشنگٹن(آن لائن)ایک امریکی ادارے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال 2016ء میں ترکی و اشنگٹن کی معاونت سے شمالی شام میں داعش‘‘ کے جنگجو اور کردوں کی توسیع پسندی روکنے کے لیے اپنی فوجیں شام میں اتارنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترکی شام میں اپنی فوج اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے انقرہ کے اس اقدام پر امریکہ بھی اس کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔ تجزیاتی نوعیت کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔