عراق: ساس کے پائوں پر چائے کا کپ گرانے پر بیوی کو طلاق دیدی

03 جنوری 2016

بغداد (نیٹ نیوز) ایک عراقی مرد نے غلطی سے ساس کے پائوں پر چائے کا کپ گرانے پر چند ہفتے قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن کو طلاق دیدی۔ اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق کپ گرنے پر خاوند ناراض ہو گیا اور خیال کیا کہ خاتون نے یہ جان بوجھ کر کیا، جس کی وجہ سے اس نے طلاق دینے کا فیصلہ کیا۔