امریکہ: برف باری، بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی مفلوج، ہلاکتیں31 ہوگیئں

03 جنوری 2016

نیویارک(آئی این پی) امریکہ میں برف باری ، بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، وسط مغربی ریاستوں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد31 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں میں نئے سال کے آغاز پر دھند اور برف باری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے۔