ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ‘ رکھنے کی جگہ کم ہو گئی

03 جنوری 2016

تہران (آن لائن) ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے پاس اتنے زیادہ میزائلز ہیں کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ انہیں کہاں رکھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق ایرانی جنرل حسینی سلامی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی سامنے آئی ہے۔