امریکہ : 12 سالہ بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنوانے کا الزام، ماں کو عمر قید

03 جنوری 2016

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست اوہائیو کی ایک شقی القلب ماں کو اپنے دوست کیساتھ مل کر اپنی 12 سالہ بیٹی کو باربارجنسی درندگی کا نشانہ بنوانے پر عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔ اوہائیو کی 37 سالہ جینی ماء کار پینٹرکو اپنے بوائے فرینڈ اور جنسی درندے جیمز جوہن کیساتھ مل کر لڑکی سے ریپ کا معاون ملزم ٹھہرایا گیا۔ بیلمونٹ کی عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کی جس دوران بتایاگیاکہ خاتون نے کیسے 32 سالہ ملزم کی جنسی ہوس پوری کرنے کیلئے اپنی بیٹی کو بھی نہ بخشا۔ جج فرینک فریجاتو نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر ایک 12 سالہ لڑکی حفاظت کیلئے اپنی والدہ پر اعتماد نہیں کرسکتی تو دنیا میں وہ کس پر اعتماد کرسکتی ہے۔