بھارت کو معاشی طاقت بنانے میں ناکامی کے خطرے نے مودی کو پاکستان سے بہتر تعلقات پر مجبور کیا: امریکی اخبار

03 جنوری 2016

نیویارک (نمائندہ خصوصی) بھارت کو معاشی طاقت بنانے کی طرف لے جانے کی کوششوں میں ناکامی کے خدشات کی بنا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا قدم اٹھایا ہے۔ ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے ادارے میں کہا مودی نے یہ نتیجہ نکالا ہوگا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری انکے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکتی ہے ۔