اسرائیل کی ضرورت ہے، ترک صدر:‘ فورسز،کرد باغیوںمیںجھڑپ ، 14 ہلاک

03 جنوری 2016

استنبول (صباح نیوز)ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کو اسرائیل کی ضرورت ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو بھی ترکی جیسے ملک کی اشد ضرورت ہے اور یہ خطے کے ضروری ہے۔ ادھر ترکی میں فورسزاورکردباغیوں کے درمیان جھڑپ میں چودہ ا فراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں دو پولیس افسرشامل ہیں، ادھر روس کی جانب سے ترکی پر لگنے والی پابندیوں سے اب ترکی کی سیاحت ،تعمیراتی کمپنیاں اور اشیا خورد و نوش کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔