البغدادی نام ہونے پر عرب شہری کا ٹوئٹر اکائونٹ 30منٹ معطل رہا

03 جنوری 2016

قاہرہ(بی بی سی) ایک کارکن کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کے باعث ٹوئٹر نے ان کا اکائونٹ معطل کر دیا تھا کیونکہ ان کا خاندانی نام داعش سربراہ کے نام سے ملتا ہے۔ اید البغدادی کا اکائونٹ تقریباً آدھے گھنٹے تک معطل رہا۔اس سے قبل انڈونیشیا کا ایک اخبار اور امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ بھی دولت اسلامیہ کے سر براہ کے طور پر ان کی غلط شناخت کر چکے ہیں۔ان کے ٹوئٹر پر 70ہزار سے زیادہ فالور ز ہیں۔