عبدالشکور ابی حسن کی خوشدامن، محمد شفیق کی والدہ کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
گوجرانوالہ +کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) مقامی صحافی محمد شفیق، محمد ارشد اور محمد رفیع کی والدہ انتقال کر گئیں، عمر 90سال تھی، جنازہ آج دوپہر 2 بجے مین روڈ مدینہ کالونی، لنک جناح روڈ گوجرانوالہ سے اٹھایا جائیگا اور نماز جنازہ مدینہ کالونی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ کویت میں روزنامہ نوائے وقت کے بیورو چیف عبدالشکور ابی حسن کی خوشدامن، نورالحسن کی نانی تھیں۔