تین ارب ڈالر کی عدم ادائیگی، روس کا یوکرائن پر برطانوی عدالت میں مقدمہ کا فیصلہ

03 جنوری 2016

ماسکو(آن لائن) روس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر قرضے کی عدم ادائیگی پر ماسکو نے یوکرائن پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اقدام صدر ولادیمیر پیوٹن کے حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یوکرائن، ماسکو کو قرض کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔