شیعہ عالم نمر النمر کا سر قلم کیے جانے کیخلاف تہران میں سعودی سفارتخانےپرمشتعل افرادکاحملہ

03 جنوری 2016 (12:50)
شیعہ عالم نمر النمر کا سر قلم کیے جانے کیخلاف تہران میں سعودی سفارتخانےپرمشتعل افرادکاحملہ

 سعودی عرب کی جانب سے شیعہ عالم نمر النمر کا سر قلم کیے جانے کیخلاف تہران میں عوام نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کر دیا .احتجاجی مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارتخانے کی عمارت کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی اور عمارت میں موجود فرنیچر کو توڑ دیا .عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے پیراملٹری رضاکاروں کے گروہ کو عمارت پر بم پھیکتے ہوئے دیکھا۔سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری سطح پرایران کے سخت ردعمل پر ایران سے تحریری طور پر احتجاج کیا۔ادھرامریکہ نے سعودی عرب کی جانب سے ممتاز شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو سزائے موت دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے. بحرین میں پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔عراق ،یمن اور مقبوضہ کشمیر سے بھی احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کی دولتِ اسلامیہ کے اقدامات سے موازنہ کرنے کی تجویز دی ہے۔