اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

03 جنوری 2016

؎غزہ (آن لائن+اے پی پی) اسرائیلی فضائیہ نے ہفتہ کو غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی سے متعدد راکٹ جنوبی اسرائیلی علاقوں میں داغے گئے جس کے بعداسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں حماس کی چار تنصیبات پر فضائی حملے کئے گئے تاہم اس بمباری میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ ادھر فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2015ء کے اختتام پر اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار رجسٹر کی گئی ہے۔ انسانی حقوق گروپ کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔