رمادی کے قریب عراقی فوجی اڈے پر داعش کا حملہ، کار بم دھماکے
بغداد(صباح نیوز)عراق کے وزیراعظم نورالمالکی نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں عراقی افواج موصل شہر کو داعش کے قبضے سے خالی کرائے گی۔ ہماری فوج نے اتحادی فوج سے تعاون کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے عراقی صوبے انبار کے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کیا۔رمادی شہر کو چند روز قبلِ داعش کے قبضے سے خالی کروایا گیا تھا۔فوج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس حملے میں شدت پسندوں نے کار بم دھماکے کیے اور انھوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔