فرانس میں اڑھائی ہزار مساجد موجود‘ ایک ہزار پولیس اہلکار حفاظت پر تعینات ہیں
پیرس (اے پی پی) فرانس میں ڈھائی ہزار مساجد موجود ہیں ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور عبادت کے لئے ڈھائی ہزار مساجد موجود ہیں جبکہ ایک ہزار مساجد پولیس کی حفاظت میں ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق جریدے شارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے کے بعد فرانس میں مسلمان مخالف جذبات بڑھنے لگے تھے۔ 2015ء کے دوران فرانس میں مسلمانوں کے خلاف 400 جرائم رجسٹر کئے گئے جن میں حملہ، امتیازی رویہ اور نقصان پہنچانا وغیرہ جیسے جرائم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 15 فیصد فرانسیسی مسلمان جرائم کا نشانہ بننے کے بعد پولیس سے رجوع نہ کرنا پسند کرتے ہیں ۔