داعش کا خطرہ، خفیہ اداروں نے درسگاہوں خواتین ہاسٹلز کی نگرانی شروع کردی

03 جنوری 2016

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) داعش کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کیلئے کالجز، یونیورسٹیوں، خواتین کے ہاسٹلز پر بھی نظر رکھنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں نے راز داری کے ساتھ الہدیٰ سمیت خواتین کے مدارس اور دیگر دینی درسگاہوںکی نگرانی شروع کردی۔