سویڈن کو برآمدات میں 10ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ

03 جنوری 2016

اسلام آباد(آن لائن )مالی سال 2014-15کے دوران سویڈن کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 10ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہواہے جو کہ مالی سال 2013-14کے دوران 138.94ملین ڈالر کی برآمدات کی ؎مالی سال 2013-14کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران سویڈن کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 10ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہواہے۔ برآمدی شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران پاکستان نے سویڈن کو 138.94ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران سویڈن کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 149.56ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔