بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی سمارٹ فون ایپ تیار
لندن (این این آئی) نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں ’’دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر‘‘ کے نام سے تیار کی گئی یہ سمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کرکے ان میں فرق کرسکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی تیاری کیلئے محققین نے 100 نومولود بچوں کی رونے کی 2 لاکھ آوازوں کو ریکارڈ کیا۔ اپیلی کیشن کا استعمال اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ جب بچہ روئے تو ایپ استعمال کرنیوالا 10 سیکنڈز تک ریکارڈ کا بٹن دبائے رکھے۔ ایپ 15 سیکنڈز میں آواز کا تجزیہ کرکے استعمال کرنیوالے کے موبائل پر نتیجہ دکھا دیتی ہے کہ بچہ کیوں رو رہا ہے۔ یہ موبائل ایپ بچوں کی بھوک ٗ ڈائیپر گیلا ہو جانے ٗ نیند اور تکلیف کے وقت میں رونے والی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے۔ یہ موبائل ایپلی کیشن 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں پر آزمانے کے زیادہ کارآمد ہے۔