روزانہ 5 سے 10 منٹ ورزش صحت کیلئے مفید ہے: نئی تحقیق
نیویارک (نیٹ نیوز) ورزش کو معمول بنا لینے کے فوائد مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آتے رہتے ہیں جیسے یہ امراض قلب، مایوسی، ڈیمینشیا، ذیابیطس اور کچھ اقسام کے کینسر سے تحفظ دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محض 5 سے 10 منٹ تک ورزش روزانہ کرنا بھی جسمانی صحت کے لئے متعدد فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔