کراچی: 25 سے زائد ڈولفنز بندرگار کے قریب آ کر تیراکی کرتی رہیں

03 جنوری 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پورٹ کے قریب 25 سے زائد ڈولفنز کی آمد ہوئی ہے۔ پورٹ حکام کے مطابق گذشتہ شام ڈولفنز نے پورٹ نے قریب ایک گھنٹے تک تیراکی کی۔ مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہا کہ گذشتہ 25 سال سے ڈولفنز کراچی پورٹ کے قریب نہیں آئیں۔