چقندر خون بنانے کے ساتھ دانتوں کی حفاظت بھی کرتا ہے: طبی ماہرین

03 جنوری 2016

کراچی (این این آئی) آسٹریلوی طبی ماہرین کے مطابق چقندر کے باقاعدہ استعمال سے دانتوں کے امراض کو کم کیا جاسکتا ہے۔ چقندر کا استعمال خون میں اضافے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، ماہرین طب نے چقندر سے بائیوڈریگن ٹرینک نامی جوس تیار کیا ہے جو دانتوں کے خراب ہونے کے عمل کو روکتا ہے اور دانتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔