تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کی تعمیر کا کام رواں برس دبئی میں شروع ہوگا

03 جنوری 2016

دبئی (نیٹ نیوز) تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کا تعمیراتی کام رواں برس دبئی میں شروع ہو جائے گا۔ دبئی میں ایسا شاہکار تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کے آگے تاج محل کی شان و شوکت بھی ماند پڑ جائے گی۔ یہ نئی عمارت ’’تاج عریبیہ‘‘ کہلائے گی جو تاج محل سے دوگنا بڑی ہوگی۔