گاڑی کے ٹائروں پر لکھے حروف سے متعلق مفید معلومات

03 جنوری 2016
 گاڑی کے ٹائروں پر لکھے حروف سے متعلق مفید معلومات

لاہور (نیٹ نیوز) ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جوکہ ٹائر کے اوپر درج معلومات پر توجہ نہیں دیتے جبکہ یہ بات سوچنے کی ہے کہ اس کی مدد سے ہمیں ٹائر کے متعلق انتہائی اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر ٹائر کے اوپر اس طرح کے نمبر درج ہوتے ہیں۔ R, 15, 91, H 65, 195 جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ 195 اس کا مطلب ہے کہ ٹائر کی چوڑائی 195 ملی میٹر ہے۔ 65 یہ چوڑائی اور اونچائی کے تناسب کو ظاہر کرنے والا نمبر ہے یعنی اونچائی چوڑائی کا 65 فیصد ہے۔