حکومتی پالیسیوں کے باعث امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے : علامہ یوسف اعوان
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کے باعث امیر ، امیر تر اور غریب ، غریب تر ہوتا چلا جا رہا ہے ہمارے ملک میں اچھی تعلیم کا حصول صرف نجی تعلیمی اداروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔