نعیم بٹ صدر اور کنیز فاطمہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل لاہور ڈویژن کی جنرل سیکرٹری نامزد
لاہور (پ ر)پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل لاہور ڈویژن کا اجلاس منعقد ہواجس میں انسانی حقوق سیل لاہور ڈویژن کے عہدیداروںکی نامزدگی کی گئی، جبکہ مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار انعام الحق ڈوگر تھے، ترجمان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل لاہور ڈویژن عمرحیات تبسم کے مطابق نعیم بٹ صدر، کنیز فاطمہ جنرل سیکرٹری، علی زین چیمہ (ایڈووکیٹ) سینئر نائب صدر، سید عرفان حسین شاہ ایڈووکیٹ(نائب صدر)، صفدر شاہین گل (ایڈووکیٹ) نائب صدر، فیصل شہزاد ملک نائب صدر، عمر حیات تبسم ترجمان/سیکرٹری انفارمیشن، انجینئر شبیعہ الحسنین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، زاہد اقبال کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری، اخلاق حسین کھوکھر سیکرٹری فنانس ، سیف اللہ کھوکھر سیکرٹری پبلک ریلیشنز جبکہ رانا نفیس ایڈووکیٹ، رانا اورنگزیب ایڈووکیٹ ، رائے علی حسین ایڈووکیٹ پر مشتمل ایک لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نعیم بٹ اور کنیز فاطمہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق سیل لاہور ڈویژن سیدہ نفیسہ شاہ (مرکزی کوآرڈینیٹر)، آصف خان (صدر انسانی حقوق سیل پنجاب)کی قیادت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائے گی۔