جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ راشد نسیم کی سر براہی میں کمیٹی قائم

03 جنوری 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے مجلس شوری کے جاری اجلاس میں ارکان نے ملک میں کرپشن پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں متفقہ طور پر اس بات کو طے کیا گیا ہے کہ کرپشن پاکستان کا نمبر ون مسئلہ ہے جس پر جماعت اسلامی کے نائب امیر راشد نسیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کمیٹی کا نام منصوبہ کمیٹی رکھا گیا ہے ۔ تاہم جماعت اسلامی کے امیر چند روز میں کرپشن کے خلاف مہم کے بارے میں میڈیا کو اگاہ کریں گے۔