جنرل ہسپتال کا اعزاز، سی پی ایس پی نے ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس پلمو نو لوجی کی تربیت کیلئے منظوری دیدی
لاہور(نیوزرپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہورجنرل ہسپتال کا ایک اور اعزاز۔ کالج آ ف فیزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ پلمونولوجی میںایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کے لئے منظوری دے دی اور رواں ماہ سے ہی مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس پلمونولوجی کی ٹیچینگ اور ٹریننگ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔