ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان کی قربانی دی: بابر سہیل بٹ
لاہور (خبر نگار) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم قائد تھے۔ انہوں نے جمہوریت کی خاطر سر کٹا دیا، جھکایا نہیں۔ بھٹو نے عالم اسلام کو متحد کیا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ ملک کو 35 بڑے ادارے دیئے، سیاست میں عام آدمی کو متحرک کیا۔ یہ بات استعمار کو پسند نہ آئی۔ تختہ دار پر بھی ذوالفقار علی بھٹو نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہماری قیادت عوام کی خاطر جانیں دینے والی ہے۔ بھٹو کے جیالوں نے بھی ہمیشہ حق پر ڈٹ جانے کو ترجیح دی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مشن عوام کی خدمت اور جمہوریت کی خدمت ہے اس کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ جمہوریت کی مضبوطی سے ملک ترقی کرے گا اور معاشی انقلاب آئیگا۔