ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا :: ایم سرفراز چوہدری
لاہور(پ ر) لاہو ر بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں سیکرٹری کے امیدوار ایم سرفراز چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی حالات بہت برے ہیں اور ملک کو ان مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ یہ باتیں انہوں نے نے رئیلسٹک لائرز فورم کے نائب صدر شفقت حفیظ قادری ایڈووکیٹ سے ملاقات میں کیں اورکہا ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔