رحمت کالونی میں کئی روز سے سیوریج بند اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) مصطفے آباد ڈویژن کے علاقے رحمت کالونی میں کئی روز سے سیوریج بند ہونے سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں جس پر اہل علاقہ نے واسا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کو کھولا جائے ۔ اس حوالے سے اہل علاقہ نے بتایا ے کہ مصطفے آباد ڈویژن میں ایس ڈی او کی اسامی خالی ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں ۔