ایمنسٹی سکیم بڑے مالیاتی سکینڈل کا سبب بنے گی: اشرف بھٹی

03 جنوری 2016

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مشاورت کے بغیرکی جانیوالی اصلاحات سے عوام کی زندگی میں انقلاب نہیں آئے گا۔ نام نہاد ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی ایک بڑے مالیاتی سکینڈل کاسبب بنے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں سے ان کے بیرون ملک اثاثوں کاحساب لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن حکمرانوں کی نیت صاف ہوگئی اس روز ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ۔