پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا روایتی ہتھکنڈہ ہے: ادریس شاہ زنجانی

03 جنوری 2016

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا روایتی ہتھکنڈہ ہے۔ پاکستان امن پسند اور ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کا خواہش مند ہے مگر بھارت تو امن پسند نہیں۔ پٹھانکوٹ ائر بیس حملے کو بھارتی میڈیا کے بھی ایک حصے نے مشکوک قرار دیا ہے مگر بھارتی وزرا نے بغیر تحقیقات الزام عائد کرنا شروع کر دیئے۔ پاکستان کو دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ الزام تراشی کے ذریعے بھارت اپنا اندرونی خلفشار چھپانا چاہتا ہے۔ انتہا پسندی کی وجہ سے بھاری معاشرہ رویہ زوال ہے۔ بھارت نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔ جب تک بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیتا جمہوریت کا چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہیگا۔