نئے سال میں پاکستان کی خدمت کا عزم کرنا چاہیے: رائے عقیل عباس

03 جنوری 2016

لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ نئے سال میں پاکستان کی خدمت اور عوام کی فلاح کیلئے کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا بد قسمتی سے ہم نے اس عظیم نعمت کی قدر نہیں کی۔ اقبالؒ اور قائد ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں انصاف، قانون اور مساوات کی حکمرانی ہو۔ ہمارا مشن ہے انکے خواب کو تعبیر دی جائے۔ کلبہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اولین ضرورت ہے۔ حکومتیں سیاست چھوڑ کر عوام کی فلاح پر توجہ دیں۔