نبی کریم ؐکی آمد کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے: مولانا محمد علی قادری
لاہور (پ ر) جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی آمد کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے اور جس جگہ پر اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب نبی کریمؐ کا ذکر خیر ہو وہاں سے آفات و بلیات کا خاتمہ ہو جاتا ہے بلکہ وہاں پر رحمتوں کا نزول ہوتا ہے لہٰذا ہمیں اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ محافل میلاد کا اہتمام کرنا چاہئے۔ وہ گزشتہ روز جامع مسجد پیر شیرازی کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا محمد علی قادری نے کہاکہ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم امت محمدیؐ ہیں۔