معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر حمیرا طارق

03 جنوری 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین کی نائب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہاہے کہ معاشرے میں اسلامی اقدار، شرم و حیا، عفت و عصمت اور غیرت و حمیت کے اوصاف کو فروغ دیا جائے تا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بہترین معاشرہ تشکیل پائے۔وہ گزشتہ روزپانچ روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ دیگرمقررین میں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ضلعی ناظمہ ڈاکٹر رخسانہ جبیں ، فلاح خاندان سنٹر کی صدر عافیہ سرور، کلثوم رانجھا،زر افشاں فرحین،شازیہ عبدالقادر، ثمینہ سعید،کلثوم عبداللہ،ظفر جہاںعائشہ جبیں و دیگر شامل تھیں۔ زبیدہ جبین نے کہا کہ خواتین پر نبی محترمؐ کے بے انتہا احسانات ہیں۔