نیشنل ایکشن پلان کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا: شازیہ طارق

03 جنوری 2016

لاہور ( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت پوری طاقت لگا دے گی، نیشنل ایکشن پلان کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے چند شر پسند عناصر سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر وزیر اعظم نواز شریف نے بہتر سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام کردیا ہے،یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جبکہ فوج اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جنرل راحیل شریف کا فوج کو مضبوط اور آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ہے۔