ملک کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: چودھری گلزار گجر

03 جنوری 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری گلزار نے کہا ہے کہ قوم کی حمائت سے جرائم اور کرپشن ختم کرکے امن اور انصاف کا بول بالا کریں گے ۔ملک کو امن و شانتی کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اقتصادی راہداری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ بیروزگاری ،غربت اور پسماندگی ختم ہوگی۔ نئے سال میں بھی تعلیم ،صحت کے شعبوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔