حکمران شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام ہیں: ذکر اللہ مجاہد

03 جنوری 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنیوالے حکمران شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں لاہور شہر کی 50فیصدسے زائد آبادی آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگ بے شمار بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی صورت حال انتہائی نا قابل بیاں ہے لاہور جیسے بڑے شہر کے اندر اکثر سرکاری ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز، سٹی سکین کی مشینیں تو موجود ہیں لیکن ان کو آپریٹ کرنے والا عملہ موجود نہیں ہے ۔ اس طرح کروڑوں روپے کے میڈیکل آلات سٹوروں میں پڑے زنگ آلود ہو رہے ہیں۔