ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ 5جنوری کو بلاول ہائوس میں ہوگی
لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب بلاول ہائوس لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سینئر ایڈوائزر و پریس سیکرٹری بشیر ریاض اور بلاول ہائوس لاہور کے کوآرڈینیٹر اورنگزیب برکی کے زیر اہتمام پانچ جنوری دو پہر ایک بجے بلاول ہائوس لاہور میں منائی جائیگی۔ جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ ، ڈاکٹرجہانگیر بدر، میاں منظور احمد وٹو ، مخدوم سید احمد محمود ، عبدالقادر شاہین، ثمینہ گھرکی ، بیلم حسنین اور دیگر شرکت کرینگے۔