پاکستانی سٹار علیم ڈار نے بطور امپائر ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی

03 جنوری 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈارنے بطور امپائر ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی۔ امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بننے والے علیم ڈار نیانگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کو سپر وائزکر کے سنچری مکمل کرلی۔ بطور امپائر علیم ڈار کا یہ ٹیسٹ سواں میچ ہے۔ اس میچ میں امپائرنگ کر کے علیم ڈار دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔ سو یا اس سے زائد ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والوں میں لیجنڈ سٹیو بکنر اور روڈی کوئرٹزن کا نام تھا۔ علیم ڈار کے سو ٹیسٹ میچ مکمل کرنے پر کراچی میں تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔تقریب میں امپائر سلیم بدر‘احسن رضا اور دیگر نے شرکت کی اور کہا یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔