اچھو پہلوان کو ہرا کر حامد پہلوان17سال بعد رستم ملتان بن گئے

03 جنوری 2016
اچھو پہلوان کو ہرا کر حامد پہلوان17سال بعد رستم ملتان بن گئے

ملتان (آن لائن)رستم دنگل ملتان حامد پہلوان نے اپنے حریف اچھو پہلوان کو چاروں شانے چت کرکے اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس گراونڈ میں سجنے والا رستم دنگل ملتان حامد پہلوان نے اچھو پہلوان کو ہرا کر سترہ سال بعد یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں پہلوانوں کے حامیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ بھی پیش آیا جس کے باعث مقابلے کو تین بار روکنا پڑا۔حامد پہلوان کی جیت پر ان کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ دنگل کو دیکھنے کیلئے سپورٹس گرائونڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔